Monday, 09 December 2024, 09:51:09 pm
 
نامور شاعر جون ایلیا کی بائیسویں برسی
November 08, 2024

نامور شاعر جون ایلیا کی بائیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ان کا اصل نام سید حسین سبط اصغر نقوی تھا۔

وہ 1931 میں اترپردیش کے علاقے امروہا میں پیدا ہوئے'1957میں انہوں نے پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آباد ہوئے۔

جون ایلیا کے منفرد طرز تحریر آج بھی قارئین پر سحرطاری کردیتی ہے۔

اردو زبان میںاعلیٰ شاعری کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے معروف شعری مجموعوں میں شائد' یعنی' گمان' لیکن' رموز اور گویا شامل ہیں۔

جون ایلیا کو ان کی ادبی خدمات کے صلے میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

ان کا آج کے روز 2002 میں کراچی میں انتقال ہوا۔