Wednesday, 16 October 2024, 08:46:36 am
 
بین الاقوامی انفارمیٹکس اولمپیاڈ، پاکستان نے کانسی کے2 تمغے جیت لئے
September 08, 2024

پاکستان کی ٹیم نے مصر کے شہر اسکندریہ میں انفارمیٹکس کے بین الاقوامی OLYMPIAD میں شرکت کی۔

وزارت تعلیم کے مطابق چھیانوے ممالک کی ٹیموں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چار طلباء پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے ہی مقابلوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کے دو تمغے جیتے۔

یہ شاندار کارکردگی اس طرح کے اعلیٰ سطح بین الاقوامی پروگرامنگ مقابلوں میں پہلی بار حصہ لینے والے کسی ملک کی اہم کامیابی ہے۔

۔۔۔۔۔۔