گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ ایک استور میں کل ضمنی انتخاب ہو گا۔
گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حلقے میں کل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔