اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر عالمی ادارے کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پانچ اگست دو ہزار انیس میں بھارتی اقدام کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی تصفیہ پرامن اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ، سلامتی کونسل کی قابل عمل قراردادوں اور انسانی حقوق کی مکمل پاسداری میں پوشیدہ ہے۔