وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے ذریعے خود انحصاری اور جدید سہولیات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت جاری ہے۔
نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز کا مشترکہ منصوبہ بندرگاہی ضروریات میں خود انحصاری کی بنیاد بن رہا ہے۔
این ڈی ایم ایس، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
این ڈی ایم ایس کے ذریعے بندرگاہوں کی دیکھ بھال اور ڈریجنگ کے شعبے میں پہلی بار ملکی سطح پر خود انحصاری کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے قائم فریٹ کوریڈور کراچی پورٹ پر کارگو کی نقل و حرکت مزید بہتر بنا رہا ہے۔