سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے علاقائی امن او ر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن اور ایشیاء و سائوتھ ایشیاء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کو مزید موثر اور پائیدار پلیٹ فارم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔
انہوں نے قانون سازی کے عمل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے اور روابط علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، غلط خبریں اور گمراہ کن معلومات جیسے کئی مسائل کا سامنا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے سی پی اے ایشیاء اور سائوتھ ایسٹ ایشیاء علاقائی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک سے دوستانہ تعلقات ہیں۔