Wednesday, 12 March 2025, 09:23:09 am
 
معروف ادیب اور شاعر صوفی غلام مصطفی تبسم کی سینتالیس ویں برسی
February 07, 2025

معروف ادیب اور شاعر صوفی غلام مصطفی تبسم کی سینتالیس ویں برسی آج منائی  گئی۔

انہوں نے اپنے انمول نثرپاروں اور تنقیدی بصیرت کے ذریعے اردو' پنجابی اور فارسی ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

غلام مصطفی تبسم ریڈیو پاکستان اور لاہور میں ایران کے ثقافتی ادارے کے ساتھ بھی منسلک رہے۔انہوں نے بچوں کے لئے بے شمار نظمیں بھی لکھیں۔

1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران صوفی غلام مصطفی تبسم کے لکھے گئے ملی نغموںنے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

انہیں تعلیم اور ادب کے میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر متعدد اعزازات اور ایوارڈزسے نوازا گیا۔

وہ 7 فروری انیس سو اٹھہتر کو انتقال کرگئے تھے۔