فائلل فوٹو
معروف ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار انور سجاد کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ ستائیس مئی انیس سو پینتیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔انور سجاد کو مختصر کہانی اور افسانہ نگاری میں عبور حاصل تھا مگر وہ ایک ناقابل یقین صلاحیت رکھنے کے حامل وائس اوور آرٹسٹ اور استاد بھی تھے۔انہیں انیس سو نواسی میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔وہ دو ہزار انیس میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔