جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک محمدصابر شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پرموثر انداز میں کارروائی کی ۔علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کاپتہ چلانے اوراس کاقلع قمع کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمدصابرکی شہادت پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعظم نے سوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم وطن عزیز کی سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دینے والے فوجی جوانوں کوہرگزفراموش نہیں کرے گی۔