سینیٹ نے روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹونیکو کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک تعریفی قرار داد منظور کی ہے۔
قرار داد روبینہ قائم خانی اور دیگر نے پیش کی جس میں روسی سپیکر کے دورے کو پاک روس تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا گیا۔
قرارداد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور Ms Valentina Matviyenko کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کو سراہا گیا اور اسے پارلیمانی سفارت کاری اور پارلیمانی دوست گروپس کے ذریعے پائیدار روابط میں اہم قدم قرار دیا گیا۔
ایوان نے ایک اور قرار داد بھی منظور کی جس میں حکومت کو تجویز دی گئی کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ موٹرسائیکل اور ہیلمٹ بنانے والے اپنی مصنوعات میں بین الاقوامی معیار کے مطابق حفاظتی فیچر شامل کریں۔
ایک اور قرارداد میں سینیٹ نے حکومت کو سفارش کی کہ وہ نادرا کو ہدایت کرے کہ شناختی کارڈ میں مجہول النسب بچوں کیلئے ایک الگ خانہ شامل کرے۔
ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔