منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ جاری سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوگا۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برآمدات بڑھانے کیلئے ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا تاجروں اور صنعتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام میں تیزی لائیں اور معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے واضح کیا کہ پاکستان کو سستی مزدوری کے حوالے سے فائدہ حاصل ہے جو برآمدات پر مبنی کاروبار کیلئے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی کیلئے تزویراتی اقدامات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔