Tuesday, 05 November 2024, 06:58:15 pm
 
پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا،وزیراعظم
November 05, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے پالیسی ریٹ میں 250 پوائنٹس کی کمی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی کی شرح بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آگئی ہے جبکہ قومی اور بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کے معترف ہیں۔