Monday, 02 December 2024, 01:21:27 am
 
مصنف،فلم سازشباب کیرانوی کی 42 ویں برسی
November 05, 2024

معروف ادیب' فلمساز' ہدایت کار اور شاعر شباب کیرانوی کی 42 ویں برسی منائی گئی۔

شباب کیرانوی 1925 کو بھارتی صوبے اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے علاقے کیرانہ میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام نذیر احمد تھا۔

انہو ں نے اردو ادب کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور چوبیس ناول لکھے۔

انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت میں بطور پروڈیوسر اور گیت نگار انیس سو پچپن میں فلم ''جلوہ'' سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے 1961میں فلم ''ثریا'' سے ہدایت کاری شروع کی۔

شباب کیرانوی1982میں لاہور میں انتقال کرگئے۔