پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ شمیم آراء کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔ان کا اصل نام PUTLI BAI تھا وہ فلمی دنیا میں شمیم آراء کے نام سے پہچانی جاتی تھیں۔وہ انیس سو اڑتیس میں بھارت کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے دیوداس دوراہا بھول ہمراز اورنائیلہ سمیت اس دور کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں اپنے دور کے تمام ہیروز کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔انہوں نے مجموعی طورپر پانچ سو تین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔شمیم آراء کو پاکستان فلم انڈسٹری کی پہلی ہدایت کار ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہیں چار مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ طویل علالت کے بعد دو ہزار سولہ میں آج کے روز لندن میں انتقال کرگئیں۔