میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔سیکورٹی فورسز نے میران شاہ میں کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں ناروال کے رہائشی سپاہی عنصر علی نے دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے ہر کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہوا۔