Thursday, 12 September 2024, 04:51:45 pm
 
پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
December 03, 2023

پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی نمائندہPHILLPPA CONDLER نے آج لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے شفاف پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔PHILLPPA CONDLER نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔