Thursday, 03 September 2026, 11:50:32 am
 

مزید خبریں

 
عوام کے جان و مال کے دشمن خارجی دہشت گردوں کی آڈیولیک، آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم سازش بے نقاب
September 03, 2026

عوام کے جان و مال کے دشمن خارجی دہشت گردوں کی آڈیو لیک میں آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

خارجیوں کی آڈیو لیک میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو کواڈ کاپٹرز سے نشانہ بنانے کا ناپاک ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے۔

آڈیو لیک میں خارجی دہشت گرد رحمت اور خارجی فاتح عام شہریوں کے گھروں پر کواڈ کاپٹرز سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ خارجی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کواڈ کاپٹر کی تربیت لینے کی بھی بات کر رہے ہیں۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے فونز سے عوام کو نشانہ بنانے کے لیے کواڈ کاپٹر کی تربیت کے ویڈیو شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔

خارجی دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے علاقوں اعظم ورسک، توئی خلہ اور غوا خوا میں آبادی کو کواڈ کاپٹر حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ماہرین کے مطابق خوارج کی آڈیو گفتگو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ بیرونی آقاں کے ایما پر شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عوام میں خوف پھیلانے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ بزدل خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے ہزیمت اٹھانے کے بعد سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خارجی دہشت گردوں کے پاس موجود کواڈ کاپٹر کی شکل میں جدید ٹیکنالوجی کی سہولت کاری بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔