Thursday, 03 September 2026, 11:52:28 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغستان کا دورہ مکمل کرکے وطن روانہ
September 02, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

کرغستان کے صدر جناب صادر ژاپاروف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دورے میں شینگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔

وزیراعظم کے کرغستان کے دو طرفہ دورے میں پاکستان اور کرغستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات ہوئی اور مختلف شعبوں میں 16 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے, جن میں دو سال کے اندر تجارت کو 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانا بھی شامل ہے۔