Wednesday, 16 October 2024, 10:20:15 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا جنگلات کے تحفظ کیلئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ
September 03, 2024

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں جنگلات کے تحفظ کے لئے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج (منگل ) کو لاہور میں سینئروزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس نے مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے استعمال کے ذریعے سالٹ رینج، چھانگامانگا، پیرووال اور غزارا فاریسٹ سمیت پنجاب کے پانچ بڑے جنگلات کی ڈیجیٹل نگرانی کرنے کے اقدام کی منظوری دی۔