وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے حکومتی شعبوں میں تعاون بہت ضروری ہے۔
وہ رواں ماہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس سے قبل آج(بدھ کو) اسلام آباد میں سی پیک منصوبوں پر ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
ملاقات کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
احسن اقبال نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں کا جال اور انفارمشین ٹیکنالوجی جیسے ترجیحی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور جدید کاری کے مشترکہ وژن کا حوالہ دیتے ہوئے ان سٹرٹیجک شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔