نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو دو ہزار چھبیس ستائیس کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اسحاق ڈار نے تنظیم کی صدارت کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور مجوزہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے لیے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کا اظہار کیا اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں جانب سے پاکستان کی صدارت کے دوران قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔