معروف شاعر اور ادیب احمد راہی کی آج22ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ انیس سو تئیس میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔
کرشماتی فلمی شاعری کیلئے مشہور احمد راہی نے سو سے زائد فلموں کے گانے لکھے۔
انہوں نے پنجابی فلم ہیررانجھا کے گانوں سے قومی سطح پرپذیرائی حاصل کی۔
انہیں پنجابی شاعری کے مجموعے''ترنجن''پر آدم جی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
حکومت پاکستان نے احمد راہی کی فنی و ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
وہ دو ہزار دو میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔