Friday, 19 April 2024, 10:06:13 am
اسلام آباد ہائی کورٹ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج
February 02, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پرمشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا ۔ادھر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کا د و روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔