Thursday, 26 December 2024, 03:49:00 pm
 
ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
December 01, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان' بالائی خیبرپختونخوا' گلگت بلتستان ' کشمیر اور خطہ پوٹْھوہار میںتیز ہوائیں چلنے' گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میںموسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہیں کہیں دھنداور سموگ چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد' کوئٹہ اور مظفرآباد 07 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 14 کراچی 19 پشاور 08

گلگتاور مری 04 ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں سری نگر اورLEHمیں مطلع ابرآلود رہنے'بارش ہونے اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ جموں' پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر

ابرآلودرہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر'پلوامہ اوراننت ناگ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ' جموںدس' LEH منفی گیارہ' شوپیاں منفی ایک اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ۔