Monday, 02 December 2024, 01:27:31 am
 
معروف گیت نگار، شاعرتنویرنقوی کی 52 ویں برسی
November 01, 2024

معروف گیت نگار اور شاعر تنویر نقوی کی باون ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔

ان کا اصل نام سید خورشید علی تھا۔

وہ 1919میں لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے دو سو سے زائد فلموں کے گیت لکھے۔

ان کے مشہور گانے آواز دے کہاں ہے اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو آج بھی مقبول ہیں۔

انہوں نے بہت سی مشہور نعتیں بھی لکھیں جن میں شاہ مدینہ' یثرب کے والی اور جو نہ ہوتا تیراجمال ہی کو انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی۔

وہ 1972میں آج کے دن لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔