Wednesday, 16 October 2024, 09:14:46 am
 
صدرمملکت کا معمر افراد کے حقوق کے تحفظ پر زور
October 01, 2024

صدر آصف علی زرداری نے معمر افراد کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ایک دوستانہ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زو ردیا ہے۔

معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ معمر افراد کے علاج معالجے کی بہتر سہولیات کو

ترجیح اور ان کے سماجی تحفظ کو مضبوط بنائیں۔

معمر افراد کیلئے دیکھ بھال اور امدادی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معمر افراد کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو مزید شمولیتی اور ہرعمر کے افراد کیلئے سازگار بنانے کیلئے کوشش کریں اور معمر افراد کی عزت اور احترام کریں۔