Monday, 30 December 2024, 09:46:12 pm
 
پاکستان اور ڈنمارک کا ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ملکر کام کرنے کا عزم
October 01, 2024

ڈنمارک کے سفیر JAKOB LINULF نے آج (منگل کو)اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ دلچسپی کے مختلف امور، خاص طور پر پاکستان کو گرین انرجی کی طرف منتقلی، ماحولیاتی تحفظ، آبی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

رومینہ خورشید نے سمندر، حیاتیاتی تنوع، آبی اور توانائی کے وسائل کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر کئے جانے والے مختلف اقدامات کی حمایت کے ذریعے ماحولیاتی کارروائی کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔