Monday, 09 September 2024, 04:38:05 pm
 
حکومت ملک بھر میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کا نظام قائم کرے گی
September 01, 2024

حکومت ملک بھر میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کا نظام قائم کرے گی۔اس اقدام کا مقصد پیشہ ور نوجوانوں کو ان کی صلاحیتیں بروئے کار لانا اور قومی معیشت میں شامل کرنا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ان پارکس کے قیام سے آئی ٹی کے پیشے سے وابستہ افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور آئی ٹی کی صنعت اور اس کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔