Friday, 14 February 2025, 12:20:51 am
 
طوفانی بارش، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر امدادی کارروائیاں
August 01, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے متعلقہ محکموں کو انتباہ جاری کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ لاہور اور دوسرے شہروں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں شدید بارشوں کے پیش نظر فوری کارروائی کریں اور انتظامی افسران اور واسا اہلکاروں کوموقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی۔

ادھرپنجاب کی سینئر وزیر مریم اور نگزیب نے لاہور میں بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کی نگرانی کی۔