صدر آصف علی زرداری نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(جمعرات) اسلام آباد میں ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستان ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو میں کہی۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور صدر مملکت سے درخواست کی کہ وہ بجلی کی بھاری قیمتوں کا مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کریں۔
صدر نے وفد کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔