منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ سیاسی استحکام کا ملک کی ترقی سے براہ راست گہرا تعلق ہے ۔
انہوں نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف نے قومی مفادات کونقصان پہنچایا ہے اور کسی جمہوریت میں ایسی خطرناک سیاست نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کواپنی سیاسی سوچ تبدیل کرنے سے پہلے قوم اور قومی اداروں سے معافی مانگنی چاہیے۔