محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صارفین کے ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ عمل اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
محکمہ خوراک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خاندان کے تمام افراد کے ناموں کا اندراج کرائیں، تاکہ سبسڈی والی گندم کی ترسیل اور تقسیم کو شفاف بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید تصحیح کے لیے ڈیٹا کی نادرا اور LG&RD کے تعاون سے بھی تصدیق کی جائے گی۔