معروف نغمہ نگار اور شاعر ریاض الرحمن ساغر کی آج گیارہویں برسی منائی جارہی ہے۔انہوں نے متعدد گلوکاروں کے لئے نغمے لکھے جن میں حدیقہ کیانی کا ''دوپٹہ میرا ململ دا '' اور ''یاد سجن دی آئی'' شامل ہیں۔ انہوں نے گلوکارہ فریحہ پرویز کی البم ''او ویلا یادکر'' کے تمام گیت بھی تحریر کئے تھے۔ریاض الرحمان ساغر نے نغمہ نگاری کے اپنے سفر میں دو ہزار سے زائد گیت اور پچھہتر سے زائد فلموں کی کہانیاں لکھیں جن میں شمع نوکر سسرال شبانہ نذرانہ عورت ایک پہیلی آواز بھروسہ ترانہ اور مور سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔وہ دو ہزار تیرہ میں آج کے روز لاہور میںاکہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔