Thursday, 12 September 2024, 04:36:38 pm
 
مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،سیاسی ماہرین
April 01, 2024

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی صحافت کو دبانے اور کشمیری صحافیوں کو قابض افواج اور بی جے پی حکومت کا ترجمان بننے پر مجبور کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں اس بات کی نشاندہی کی کہ اگرچہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو طویل عرصے سے بھارتی ریاستی جبر کا سامنا ہے لیکن مودی حکومت کی جانب سے پانچ اگست دو ہزار انیس کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے غیر قانونی اقدام کے بعد بھارتی ریاستی ظلم وستم کئی گنا بڑھ گیا ہے۔