آج سینٹ کو بتایاگیا کہ حکومت ایک قانون سازی پرکام کررہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مجبور کیا جاسکے کہ وہ خود کو پاکستان میں رجسٹر کرائیں۔
قانون کے وزیرمملکت شہادت اعوان نے وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پرغیرپسندیدہ مواد کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکام نے نفرت انگیز مواد پر47ہزا6سو74ویب سائٹس کو بند کیاہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے ایوان کو بتایا کہ عالمی حدت اور زہریلی گیسوں کے اخراج کے مسائل سے نمٹنے کی غرض سے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے سفارشات کوحتمی شکل دی جائے گی۔