پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس کے تبادلے کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے چینی ہم منصب کیو یان جون کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدے گا۔ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔