Thursday, 06 February 2025, 12:04:06 am
 
صدر،چینی ہم منصب کا باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
February 05, 2025

صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی چن پنگ سے بدھ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع خصوصاً جاری اعلی سطح کے تبادلوں پر بات چیت کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ۔