Wednesday, 02 April 2025, 04:55:12 am
 
عالمی بینک کی پنجاب کے صاف ہواپروگرام کیلئے 30کروڑڈالرکے رعایتی قرض کی منظوری
March 30, 2025

عالمی بینک نے پنجاب کے صاف ہوا پروگرام میں تعاون کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم کے تحت 30 کروڑ ڈالر کے رعایتی قرضے کی منظوری دی ہے۔

عالمی بینک کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صوبے میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے جن میں خصوصاً ٹرانسپورٹ' زراعت' صنعت' توانائی اور شہری خدمات کے شعبے شامل ہیں۔