File photo
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گروں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ20 سے25 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے LAKHAANI چیک پوسٹ پر حملہ کیا لیکن پولیس نے فوری طورپر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔