پنجاب حکومت نے پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی کیلئے آٹھ ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ فنڈز جدید آلات کی خریداری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور فارنزک سہولیات بہتر بنانے کیلئے استعمال کئے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں نئی فارنزک لیبارٹریز قائم کی جائینگی۔