Thursday, 03 April 2025, 06:52:21 am
 
تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم
March 16, 2025

پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں تمام تاریخی مقامات کو بحال کرنے اور اُن کے تحفظ کی غرض سے ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تاریخی ورثے کے مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور اس مہم سے متاثر ہونے والے افراد کو معاوضہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ایک سوپندرہ عمارتوں کو تاریخی ورثے کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اڑتالیس عمارتوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔