آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک جامع یوتھ پالیسی وضع کی ہے۔میرپور میں نوجوانوں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس پالیسی کے تحت TEVTA اور اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے پچاس کروڑ مالیت کے قرضے دیئے جائیںگے۔وزیراعظم نے کہا عوام کی خدمت کے لئے عوام دوست رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ادھر آج مظفرآباد میں پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے میں آزاد جموں وکشمیر پولیس کے نمایاں کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی، سروس سنٹرز، ویمن پولیس سٹیشنز اور ٹورازم پولیس کو مزید وسائل فراہم کئے جائیںگے۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نئی بھرتیوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا۔