آزاد کشمیر میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
کوہالہ انٹری پوائنٹ کو رنگ برنگی روشنیوں اور کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجایا گیا جو حب الوطنی کی عکاسی کرتا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے یوم پاکستان منانا کشمیر اور پاکستان کے درمیان لازوال رشتے کی عکاسی کرتا ہے جو کہ باہمی محبت اور یکجہتی پر مبنی ہے۔
کشمیری عوام یومِ پاکستان بھرپور طریقے سے منا کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ پاکستان ہی ان کا مستقبل ہے۔