Wednesday, 02 April 2025, 04:22:52 am
 
صدرآزاد کشمیرکا پائیدارترقی کیلئےمعیاری تعلیم کے فروغ پرزور
March 17, 2025

آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریاست میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے معیاری تعلیم پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی آزادجموں وکشمیر باغ کے اکیسویں سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آزادجموں وکشمیر کے صدر نے تعلیمی معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔