Friday, 03 May 2024, 02:31:34 am
ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے دائرہ ٹیکس کووسعت دینے میں مدد ملے گی،وزیر خزانہ
April 29, 2018

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ 19-2018ء میں دی جانے والی سہولتوں سے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے اور قومی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملے گی۔وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیراہتمام بعداز بجٹ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی کامیابی ہے کہ ان کے دور حکومت میں شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا جو حکومت کی مسلسل اور دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے جس کا مقصد غیراندراج شدہ معاشی سرگرمیوں کو روکنا اور لوگوں کی ان کے مکمل اثاثوں کے اعلان کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے حال ہی میں نئے ٹیکس کے اعلان کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس طریقہ کار کو نہ صرف سادہ بنایا گیا ہے بلکہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے اس کی شرح بھی کم کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بارے میں بجٹ میں حکومت نے تادیبی اقدامات کا اعلان کیا ہے جس سے انہیں ملک کا ذمہ دار شہری بنا کر گوشوارے جمع کرانے والوں میں شامل کیا جائیگا۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے لوگوں سے ان کی خفیہ آمدنی اور اثاثے ظاہر کروانے کے بعد قومی دھارے کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت گذشتہ برسوں کی طرح تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی۔وزیر خزانہ نے درآمدی بل کم کرنے کے تناظر میں ملک میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.