فائل فوٹو
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسارکیاکہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔
وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔