ضلع ٹانک میں آج خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔
ان دہشتگردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی ، کرامت عرف حنظلہ اورریحان کے نام سے ہوئی ہے ۔
یہ دہشت گرد جنوبی وزیر ستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حالیہ اغواء سمیت دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے ۔
سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔