سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر چوکس رہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کراچی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جلد چھٹی دے دی جائے گی۔