Saturday, 14 December 2024, 05:40:41 pm
 
محکمہ لائیو سٹاک سندھ نے لائیو سٹاک کی ترقی کی حکمت عملی کا آغاز کر دیا
November 19, 2024

سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے یورپی یونین کے تعاون سے صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی کے لئے چار جہتی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کاانعقادہوا جس میں صوبائی وزراء اور یورپی کمیشن کے جنوبی ایشیا کے سربراہ Mario Ranconi نے شرکت کی۔

سندھ حکومت یورپی یونین کے تعاون سے کم پیداوار، بیماریوں کے پھیلائو اور محدود مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔