Saturday, 14 December 2024, 05:28:24 pm
 
وزیر اعلیٰ سندھ نے انسداد دہشت گردی محکمے کے فیوژن سنٹر کا افتتاح کردیا
November 05, 2024

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کے فیوژن سنٹر کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے فیوژن سنٹر کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا جن سے دہشتگردی اور جرائم سے متعلقہ مقدمات حل کرنے کے لئے فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے امن و امان کی بحالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔